پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا البتہ عثمان ڈار اور عمر ڈار گھر پر نہیں ملے ۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، پی ٹی آئی رہنما بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔
کوئٹہ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے بھائی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کو گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ ہی میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سید ظہور آغا کے گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں سابق گورنر کے بھائی اور بھتیجوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما عبدالباری کے گھر سے بھی 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
Comments are closed.