بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس کو پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کے سندھ ہاؤس پر حملے کے ویڈیو ثبوت مل گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں پارلیمنٹ کے سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنوں کی چڑھائی کے معاملے پر پولیس کو پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کے سندھ ہاؤس پر حملے کے ویڈیو ثبوت مل گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچے اور سندھ ہاؤس کے قریب ریڈ زون میں داخل ہوگئے۔

ویڈیوز میں پی ٹی آئی ایم این ایز عطاء اللّٰہ اور فہیم خان سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ رہے ہیں، ایم این اے عطاءاللّٰہ خود گیٹ پر چڑھ کر اسے گراتے ہوئے گر گئے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دونوں ایم این ایز کی ویڈیوز کو ثبوت میں شامل کر دیا گیا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کےنام پر ووٹ لے کر آئے، وہ بکتے ہیں تو عوام ردعمل دیں گے، جو آگ انہوں نے لگائی ہے وہ آگ تو پھیلے گی۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے مطابق پولیس دونوں ایم این ایز کے نام ایف آئی آر  میں شامل کر رہی ہے۔

گزشتہ روز پولیس نے 13 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی، پولیس نے ایف آئی آر میں دونوں ایم این ایز کے نام شامل نہیں کیے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچے اور سندھ ہاؤس کے قریب ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے دھرنا دینے کے بعد سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.