استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تحقیقات کے دوران پولیس کو عالمگیر ترین کے فون کال ڈیٹا میں اُن کی منگیتر سے گفتگو کا ریکارڈ مل گیا۔
پولیس کے مطابق فون کا ڈیٹا ملنے کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے عالمگیر ترین کی منگیتر سے ملاقات کی۔
خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ عالمگیر ترین سے اس روز شام 4 بجے فون پر بات ہوئی، اس دوران روز مرہ کی باتیں ہوئیں۔
تحقیقات کے مطابق اسی رات 1 سے 2 بجے کے درمیان عالمگیر ترین نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
Comments are closed.