پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی حفاطتی ضمانت 8 اپریل تک منظور ہو گئی۔
علی امین گنڈا پور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ ڈی آئی خان بینچ میں پیش ہوئے۔
پشاور ہائی کورٹ ڈی آئی خان بینچ نے ایک لاکھ روپے زرِ ضمانت پر علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔
گزشتہ روز بھکر پولیس نے علی امین گنڈا پور اور 20 سے زائد افراد پر مقدمہ درج کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھکر پولیس کے ترجمان نے کہا تھا کہ داجل چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا، گاڑی کے روکے جانے پر ان کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تلخ کلامی کے دوران علی امین گنڈا پور اور ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چلے گئے۔
بھکر پولیس کے ترجمان نے یہ بھی کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے۔
Comments are closed.