زمان پارک لاہور میں پولیس پر حملوں کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ کی جانب سے 28 صفحات پر مشتمل متفقہ فیصلہ جاری کیا گیا۔
عدالتِ عالیہ نے حکومت کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی قانون کے مطابق قرار دے دی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار انفرادی طور پر ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔
Comments are closed.