پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میں نے پولیس سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس والوں نے ڈنڈے برسا دیے تھے۔
لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ 25 مئی کو پولیس نے ڈنڈوں سے میری گاڑی کے شیشے توڑے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی پولیس گردی میں نے آج تک نہیں دیکھی، مجھے تو وہ افراد پولیس والے لگ ہی نہیں رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کٹوانے گئی تو ایس ایچ او نے کہا کہ اوپر سے آرڈر ہیں، ایف آئی آر درج نہیں کرسکتے۔
خیال رہے کہ 25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہونے والے لانگ مارچ کے دوران پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے تھے۔
Comments are closed.