پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیصل امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ بغیر کسی قانونی وارنٹ یا ایف آئی آر کے خیبر پختونخوا پولیس نے ہمارے گھروں پر 3 دنوں میں تیسری مرتبہ چھاپہ مارا ہے۔
سابق صوبائی وزیر فیصل امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور تمام کیسز میں ضمانتیں لے رہا ہے اور اس کے خلاف درج تقریباً 50 جعلی مقدمات ہے۔ انہیں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان کو بچانے کی خاطر سب سے طاقتور مافیاز سے لڑ رہے ہیں۔
Comments are closed.