سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس نے گزشتہ رات ایک بار پھر میرے گھر پر چھاپا مارا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ چھاپے کے دوران پولیس نے میرے 9 اور 10 سال کے بچوں کو ہراساں کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے میرے گھر کے عملے پر بھی تشدد کیا اور گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے اور کھڑکیاں بھی توڑیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.