بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس نے پلوشہ خان کے گھر پر حملے کی رپورٹ پیش کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کے آنے کے  معاملے پر پولیس نے ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔

 ڈی ایس پی شارع فیصل نے اعلی حکام کو واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پلوشہ خان کے گھر کے باہر 4 افراد آئے اور انہوں نے بل مانگے، آنے والے افراد میں سے 2 وکیل اور 2 عام شہری لگ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والوں کے منع کرنے پر وہ لوگ واپس چلے گئے، جبکہ  واقعے کے وقت پلوشہ خان گھر پر موجود نہیں تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.