سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
رہنما ق لیگ نے مزید کہا کہ لاہور میں محمد خان بھٹی کے گھر کا بھی پولیس نے محاصرہ کر لیا۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے حراست میں لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ جارہے تھے، ایس ایس پی حیدرآباد کی نگرانی میں محمد خان بھٹی کو سندھ پولیس نے حراست میں لیا۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتا نہ کر دیا جائے، سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتا کرکے کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ، سندھ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں، ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں، یقین ہے وزیراعلیٰ سندھ ایسے اقدام کا راستہ روکیں گے جس سے صوبوں میں بےچینی پھیلے۔
Comments are closed.