بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس نے عامر لیاقت کی بغیر پوسٹ مارٹم تدفین رکوا دی

پولیس نے عامر لیاقت کی میت کے پوسٹ مارٹم کے بغیر تدفین رکوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایم این اے عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے۔

پولیس کی جانب سے سرد خانے کو عامر لیاقت کی میت بریگیڈ تھانے کے سپرد کرنے کا کہا گیا ہے۔

کراچی میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں عامر لیاقت کی قبر کی تیاری جاری ہے۔

پولیس نے ہدایت کی ہے کہ بریگیڈ تھانے کے علاوہ عامر لیاقت کی میت کسی اور کے سپرد نہ کی جائے۔

پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر میت کسی اور کو دی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں عامر لیاقت کی قبر کی تیاری جاری ہے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد عبداللّٰہ شاہ غازی میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ممتاز ٹی وی اینکر، رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت گزشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.