جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

پولیس نے راجا اظہر کو جناح اسپتال سے حراست میں لے لیا

پولیس نے رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجا اظہر کو جناح اسپتال سے حراست میں لے لیا۔

رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کی ٹانگ میں گولی لگی ہے، طبی امداد دے دی گئی، ان کے بائیں ٹخنے میں گولی لگی ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنان آرٹلری میدان تھانے پہنچ گئے۔

اس سے قبل  کراچی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران راجا اظہر کے زخمی ہونے کے بعد انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں طبی معائنہ کرنے کے بعد ان کا ایکسرے بھی کیا گیا تھا۔

ایکسرے کی رپورٹ کے بعد پولیس نے بیان دیا کہ راجا اظہر کو گولی لگنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راجا اظہر کے پاؤں پر زخم کسی نوکیلی چیز کے لگنےکا ہے،  جناح اسپتال میں راجا اظہر کے پاؤں کی ڈریسنگ کردی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دوران احتجاج پولیس کی جانب سےکوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.