بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

پولیس نے خاتون اور معمر شہری کو یرغمال بنانیوالے ڈاکوؤں کو مہارت سے مار ڈالا

کراچی میں ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون اور معمر شخص کو یرغمال بناکر فرار ہونے  کی کوشش کی جسے  پولیس نے کمال مہارت سے نا کام بنا دیا۔ 

پولیس اہلکار نے پستول کی نوک پر خاتون کو یرغمال بنانے والے ڈاکو کو باتوں میں الجھایا، پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر کے موقع پا کر وار کر دیا۔

کورنگی عوامی کالونی میں ہوئی واردات کو علاقہ مکینوں نے موبائل فون کیمروں سے ریکارڈ کرلیا۔ خاتون کو یرغمال بنانے والا ڈاکو مارا گیا۔ 

ڈائگنوسٹک لیب میں معمر شخص کو یرغمال بنانے والا ڈاکو زخمی ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا جو کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.