جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

پولیس نے جماعت اسلامی کی ریلی کو مسلم جیمخانہ پر روک لیا

وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کیلئے نکلنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں نے مسلم جیم خانہ کے سامنے دھرنا دے دیا، پولیس نے مسلم جیم خانے کے سامنے ریلی کو آگے جانے سے روک دیا۔

اس سے قبل ریلی کو روکنے کیلئے ایوان صدر روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کی ریلی کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب پیش قدمی سے روکنے پر منانے کی کوشش کی گئی۔

ضیاء الدین احمد روڈ بند ہونے سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ آفس کے سامنے ریلی کو روک لیا گیا تھا، جہاں ریلی کے شرکاء  نے نماز مغرب ادا کی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی  حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی رکاوٹ خاطر میں نہیں لائیں گے، کارکن اگلے اعلان کا انتظار کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.