hookup que significa whatsapp groups for hookups casual encounter hookups hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس نے بدمعاشی کرکے شہباز گِل کو اسلام آباد منتقل کیا، وزیر داخلہ پنجاب

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے شہباز گِل کو قریبی اسپتال شفٹ کرنے کی کوشش کی، مگر اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی اسلام آباد شفٹ کیا۔

ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شہباز گِل کی جان کو شدید خطرہ ہے، معزز اعلیٰ عدالتوں سے انسانی حقوق کی خاطر مداخلت کی اپیل ہے۔

حامد میر نے انکشاف کیا کہ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو فون پر کہا کہ شہباز گِل کی مدد کرو۔

وزیر داخلہ پنجاب  کا کہنا تھا کہ شہباز گِل کو اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم پچھلے 3 دن میں حالت بہتر ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گِل ابھی تک شدید ڈپریشن کا شکار تھے، جب پتہ چلا کہ دوبارہ پولیس کی تحویل میں دیا جا رہا ہے تو ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.