بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس نے ایمان مزاری کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا

اسلام آباد پولیس نے وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایڈوکیٹ ایمان زینب مزاری سمیت بلوچ طلبا کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کی، ایمان مزاری کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ  ہم کہہ چکے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر ایسے کیسز میں گرفتاری نہیں ہو سکتی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی دائر درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کو ایمان مزاری اور دیگر کی گرفتاری سے روک دیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایمان مزاری اور بلوچ طلبا کےخلاف ایف آئی آر منسوخ کردی گئی ہے۔

زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ دفعہ 144 کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، چاہتے ہیں عدالت اس کی وضاحت کرے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نےمقدمہ اخراج کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نے وزارت داخلہ، وزارت انسانی حقوق اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کیے تھے۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے بلوچ اسٹوڈنٹس کی لسانی پروفائلنگ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.