نگراں وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایس ایس پی عرفان سموں صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عرفان سموں سکھر ریجن میں چار پانچ سالوں سے تعینات تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے معاملے میں عرفان سموں کی جگہ بہتر افسر کو تعینات کیا ہے۔
اس موقع پر انکا یہ بھی کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے جبکہ امن و امان بحال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت 8 فروری کو الیکشن کروانے کےلیے مکمل تیار ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بےنظیر بھٹو کے یوم شہادت پر تعطیل کا فیصلہ کل ہوگا۔
Comments are closed.