کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے والے شہری آفتاب بلوچ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق آفتاب بلوچ اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج تھا۔
کےالیکٹرک تھانے کے افسر و اہلکار آفتاب بلوچ کیخلاف عدالتی وارنٹ کی تعمیل کیلئے آئے تھے،اس پر آفتاب بلوچ نے پولیس اور کے الیکٹرک کے افسران کے ساتھ تلخ کلامی کی۔
اس سے قبل آفتاب بلوچ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آئندہ عدالت سے موصول ہونے والے ہر حکم پر عمل کروں گا۔
Comments are closed.