پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد سے زخمی پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے آسیہ امجد کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔
ق لیگ کے اعلامیے کے مطابق خاتون ایم پی اے آسیہ امجد کے دماغ پر پولیس تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ خاتون ایم پی اے پر ایس پی عمران اور ان کے اہلکاروں نے تشدد کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس آپریشن میں تشدد سے کئی ارکان اسمبلی زخمی ہیں۔
ق لیگی اعلامیے کے مطابق تشدد میں ملوث پولیس افسران اور اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
Comments are closed.