قیوم آباد میں پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی بچی کے دادا محمد یوسف نے اپنے گھر اور گلی سے گزرنے والی بارات کا احوال سنادیا۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارا فلیٹ تیسری منزل پر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب کے لیے کچھ لوگ گلی سے گزر رہے تھے، گزرتے ہوئے انہوں نے ہوائی فائرنگ کی۔
محمد یوسف کا بتانا تھا کہ فائرنگ سے گولی دوسری منزل پر گیلری میں لگی، مزید فائرنگ کی گئی تو تیسری منزل پر بچی گیلری میں تھی اس کو گولی لگی۔
انہوں نے بتایا کہ گولی لگتے ہی بچی کو اسپتال لے کرگئے، بچی سعدیہ پہلی جماعت کی طالبہ تھی۔
Comments are closed.