سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار کے قتل کیس میں سزا کیخلاف 3 ملزمان کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا، ایک کی سزا برقرار جبکہ 2 کی سزائیں کالعدم قرار دے دی گئی ہیں۔
ہائیکورٹ نے قتل کیس کے ایک ملزم نیک محمد کی اپیل مسترد کردی اور اسے ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی عمر قید کی سزا برقرار رکھی ہے، اس کے علاوہ دیگر 2 ملزمان خالد اور شیر زمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی سزائیں کالعدم قرار دے دی گئی ہیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر دونوں ملزمان کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ کیس میں پراسیکیویشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جولائی 2011ء میں مہران ٹاؤن میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی،فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل نوید تنولی جاں بحق ہوگیا تھا۔
پراسیکیویشن کا کہنا تھا کہ ملزمان ہیڈ کانسٹیبل کی سرکاری ایس ایم جی بھی ساتھ لے گئے تھے،سرکاری ایس ایم جی بعد میں ملزم نیک محمد کے قبضے سے ملی تھی۔
Comments are closed.