پنجاب کے 20 حلقوں اور این اے 245 میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پاک فوج اور رینجرز کی پولنگ اسسٹیشنز پر تعیناتی کے لیے آرمی چیف کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف کو چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے مراسلہ لکھا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 15حلقوں کے لیے اضافی کوئیک رسپانس فورس کی بھی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے پچھلے انتخابات میں پاک فوج اور رینجرز کی سیکیورٹی کی تعریف کی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے ارسال کردہ خط میں ضمنی انتخابات کے دوران پاک فوج اور رینجرز کے مزید فعال کردار کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حالیہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں پرتشدد واقعات کے سبب پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔
Comments are closed.