بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولش ایئرلائن کی دو پروازوں کو جرمنی حدود میں بیک وقت ہنگامی صورتحال کا سامنا

جرمنی کی فضائی حدود میں سفر کے دوران پولینڈ کی سرکاری ایئرلائن کی دو مختلف پروازوں کو ایک ہی وقت میں ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایل او ٹی پولش ایئر کی وارسا ایئر پورٹ سے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز ایل او 233 جرمنی کی فضائی حدود میں پہنچی تو مقامی وقت کے مطابق 6 بجکر 36 منٹ پر طیارے سے ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔

اس طیارے کو بعد ازاں جرمنی کے ڈسلڈورف ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

 وارسا سے پیرس جانے والی اسی ایئر لائن کی دوسری پرواز ایل او 335 بھی جرمنی کی فضائی حدود میں فرینکفرٹ کے آس پاس پرواز کر رہی تھی کہ راڈار کو مقامی وقت کے مطابق شام 6:43 بجے ہنگامی صورتحال کی اطلاع دی گئی۔

 تاہم یہ طیارہ سگنل ملنے کے 45 منٹ بعد منزل پر پہنچ کر بحفاظت اتر گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.