چیف سینسس کمشنر پاکستان نعیم الظفر کا کہنا ہے کہ کراچی ابھی تک آدھے سے کچھ کم گنا گیا ہے، آدھے سے زائد کراچی گننا باقی ہے، پورے پاکستان میں 14 کروڑ افراد گنے جاچکے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سینسس کمشنر نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری 3 سال کی تاخیر سے منظور ہوئی، چھٹی مردم شماری کے بعد لازمی تھا کہ ساتویں مردم شماری شفاف ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل، نمائندگی ہر صوبے کی آبادی کے لحاظ سے ہوتی ہے، اب تک 60 فیصد پاکستان کو گنا جاچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پونے دو سال سے ڈیجیٹل مردم شماری کی تیاری کر رہے تھے، ڈیجیٹل مردم شماری کی منصوبہ بندی میں ڈیڑھ پونے دو سال لگے۔
نعیم الظفر نے کہا کہ پورے پاکستان میں 14 کروڑ افراد گنے جاچکے ہیں، پورے پاکستان کے چار کروڑ گھر ٹیگ ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 3 کروڑ 14 لاکھ افراد گنے جاچکے ہیں، کراچی میں 84 لاکھ 87 ہزار 430 افراد کو گنا جاچکا ہے۔
Comments are closed.