پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

پورے میچ میں چھائی رہی سینیگال آخری لمحات میں ڈھیر، نیدرلینڈز دو گولز سے کامیاب

فیفا ورلڈکپ 2022 میں ایک افریقی چیمپئن سینیگال نے عالمی نمبر 8 ٹیم نیدرلینڈز کو لوہے کے چنے چبوادیے، تاہم آخری لمحات میں یورپی ٹیم کے تجربے کے آگے ڈھیر ہوگئی۔ 

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سینیگال نے توقع سے بہتر کھیل پیش کیا۔ 

سینیگال نے نیدرلینڈز کے گول پر پے درپے حملے کیے، تاہم وہ اسکور حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ 

میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی جبکہ دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات تک بھی اسکور 0-0 رہا۔ 

تاہم 84ویں منٹ میں نیدرلینڈز نے کوڈی گیکپو کے ہیڈر کی مدد سے میچ میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ واضح رہے کہ یہ میچ میں نیدرلینڈز کی ٹارگیٹ پر پہلی کک تھی۔ 

پُراعتماد نیدرلینڈز نے افریقی چیمپئن ٹیم کے گرتے مورال کا فائدہ اٹھایا اور ایکسٹرا ٹائم میں ایک اور گول کرکے اپنی جیت 0-2 سے یقینی بنالی۔ 

یورپی ٹیم کی جانب سے اس مرتبہ ڈیوی کلاسن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ 

آج کے دن اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ایشین چیمپئن ایران کو 2-6 سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.