امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پورے ملک میں بیک وقت قومی انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔ ملک کو درپیش گھمبیر مسائل کے حل کے لیے عوام سے فیصلہ لینا ہو گا۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے عمل کو فوری مکمل کرے۔ عوام نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کی وجہ سے ہے۔ ملک مہنگائی، بے روزگاری اور بےامنی کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 23 برس میں سب سے زیادہ شرح سود ہے۔ جماعت اسلامی سودی نظام کا خاتمہ چاہتی ہے۔
Comments are closed.