لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کہتے ہیں کہ پوری ٹیم کا ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن جیتنا ہے، گزشتہ برس فائنل کھیل کر امید جاگی ہے کہ ہم کچھ کر سکتے ہیں ۔
فخر زمان زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سوفیصد کارکردگی کےساتھ پی ایس ایل جیتنےکیلئے بڑی محنت کی ہے، گزشتہ برس آغاز اچھا نہیں تھا لیکن مجموعی کارکردگی اچھی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے کے لئے محنت کی ہے، میں نے اپنی ٹیکنیک اور مہارت کو بہتر بنانے کے لیے بہت کام کیا ہے۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں نے انفرادی ٹرینر کے ساتھ فٹنس پر محنت کی ہے، فینز کو اچھے رزلٹ دوں گا۔
Comments are closed.