بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پوری ٹیم رضوان کی عزت کرتی ہے، مشتاق احمد

ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم رضوان کی عزت کرتی ہے، وہ پلیئرز کو گرنے نہیں دیتے، محمد رضوان میں کپتان بننے کی صلاحیتیں ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ ملتان سلطانز کی کارکردگی کا کریڈٹ لیڈرشپ کو جاتا ہے، رضوان اور اینڈی فلاور کی قیادت میں سب نے مل کر کھیلا ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ محمد رضوان ایماندار ہیں اور فیصلہ سازی میں ہچکچاتے نہیں، پوری ٹیم شاہنواز دھانی کی موجودگی کو انجوائے کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے کئی پلیئرز دیے، اس بار بھی کچھ پلیئرز ہیں، کراچی میں محدود تماشائیوں کے باوجود بہت سپورٹ ملی تھی۔

مشتاق احمد نے کہا کہ ہم اپنے پراسیس پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، محنت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.