امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پوری دنیا میں آنے والا وقت امت مسلمہ کا ہے۔
کراچی میں یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان عالم اسلام کی تحریکوں کا گھر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اندرونی حالات کی وجہ سے بیرون ملک کے تحریکی ساتھیوں کو نہیں بلا سکے۔
انکا کہنا تھا کہ ملکی حالات بہتر ہیں، اب ہم بیرون ممالک تحریکی بھائیوں سے رابطے میں رہیں گے۔
سراج الحق نے کہا کہ پوری دنیا میں آنے والا وقت امت مسلمہ کا ہے، ہماری لڑائی بہت طویل ہے، صبر و استقامت کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان ہے کہ اللّٰہ کا دین نافذ ہونے والا ہے اور دین غالب ہوگا۔
Comments are closed.