سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری اُمید ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔
یہ بات شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔
سابق وزیرِ اعظم سے جیو نیوز نے سوال کیا انتخابات وقت پر ہو جائیں گے؟
شہباز شریف نے کہا کہ پوری اُمید ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے ان شاء اللّٰہ۔
مسلم لیگ ن کے صدر سے سوال کیا گیا کہ آپ نے کہا تھا نیب سیاستدانوں کے خلاف استعمال ہوتی رہی، اب نواز شریف کے خلاف استعمال ہوئی، کیا سیاسی جماعتوں کے ساتھ نیب کے سیاسی استعمال کے بند ہونے پر بات ہونی چاہیے۔
شہباز شریف نے جواب دیا کہ میاں صاحب اس بات پر متفق ہیں۔
واضح رہے کہ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ یقین نہیں کہ جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہوں گے۔
Comments are closed.