
وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر 2 مزدور گیس سے نہیں بلکہ ہیچ میں گرنے سے ہلاک ہوئے۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ واقعہ ویسٹ وہارف پر رات 8 بجے پیش آیا، ایک مزدور نے اطلاع دی کہ 2 مزدور نیچے ہیچ میں پڑے ہیں اور غالباً مردہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، حفاظتی تحفظ اسٹیوڈور اور جہاز کے کپتان کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کے مزدوروں کے مرنے کی وجہ معلوم نہیں حقائق کا تعین کرنے کےلیے جہاز کے عملے، اسٹیوڈور اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، جس کے لیے نچلے ہیچ میں سلنڈروں کو اترنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
Comments are closed.