hookup Cresskill New Jersey cougar hookup in louisiana free messege hookup sites hookup sites like craigslist whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’پورا انڈیا تمہارے پیچھے ہے‘ اسکاٹش وکٹ کیپر کا نیوزی لینڈ سے میچ میں تبصرہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں اسکاٹش وکٹ کیپر میتھیو کراس کی اپنے بولر کو یہ کہتے ’پورا انڈیا آپ کے پیچھے ہے‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز کے گروپ 2 میں دو اہم میچز کھیلے گئے، جوکہ دونوں ہی بھارت کے لیے بہت اہم تھے، پہلا میچ نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے فتح اپنے نام کی۔

گروپ 2 کا دوسرا میچ بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو شکست دی۔

اب سوشل میڈیا پر اسکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ بھارت کتنی بھی کوشش کرلے سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائے گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں اسکاٹ لینڈ کے وکٹ کیپر میتھیو کراس کو اپنی ٹیم کے بولر سے کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ Whole India behind you (پورا انڈیا تمہارے پیچھے کھڑا ہے)۔

کراس کا بیان ٹیم انڈیا کے T20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے امکانات کے سلسلے میں آیا ہے اگر اسکاٹ لینڈ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت جاتا تو بھارت کے لیے سیمی فائنل میں جانا آسان ہوجاتا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے میچ کو فِکس کہنا بند کریں، اس میچ میں بھارت نے بہت اچھا زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

 خیال رہے کہ گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز بنا سکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.