نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پنک گیمز سے مستقبل میں پاکستان کو نئی خواتین کھلاڑی ملیں گی۔
پنک گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ خواتین کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو پنک گیمز کا سفیر مقرر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کےلیے کھیلوں کا انعقاد چیلنجنگ تھا، پوری ٹیم نے کھیلوں کے انعقاد کےلیے محنت کی۔
مشیر کھیل نے کہا کہ پنک گیمز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو نیشنل ٹیمز کےلیے منتخب کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پنجاب اسٹیڈیم میں پہلے پنک گیمز کا افتتاح کردیا گیا۔
گیمز میں مختلف جامعات کی خواتین کھلاڑی شریک شریک ہیں جنہوں نے افتتاحی تقریب کے دوران مارچ پاسٹ کیا۔
پنک گیمز نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں 10 جون تک جاری رہیں گے جن میں کرکٹ، ہاکی، بیڈمنٹن سمیت 7 کھیلوں میں خواتین کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔
Comments are closed.