قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے کھیل رہے تھے، پاکستان میچ اپنے حق میں ختم نہیں کر پا رہا۔
راولپنڈی میں انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ پنڈی ٹیسٹ کی پچ میں میری رائے شامل تھی۔
انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جو ہم چاہ رہے تھے، ویسی پچ ہمیں نہیں ملی، ہم اسپنرز کے لیے سازگار پچ چاہتے تھے، جو نہیں مل پائی۔
قومی ٹیم کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے کھیل رہا تھا، جب یکے بعد دیگرے وکٹیں گریں تو پاکستان میچ ہار گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپنرز نے بھی اچھی بولنگ کی، شاہین شاہ آفریدی کی کمی راولپنڈی ٹیسٹ میں محسوس ہوئی۔
بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، معلوم نہیں وہ ملتان ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں کوشش کی کہ 600 سے زیادہ اسکور کریں، ہم میچ جیتنا چاہتے تھے لیکن وکٹیں گرتیں رہیں اور میچ ہار گئے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹ میچ جیتنے کا موقع تھا، اس میچ میں بیٹنگ لائن نے اچھی کارکردگی دکھائی، پنڈی ٹیسٹ سے شکست پر ماہوسی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنڈی ٹیسٹ میں اپنی بہترین الیون کھلائی، کھانے کے وقفے کے بعد جیتنے کے لیے پر اعتماد تھے، پلیئرز پارٹنر شپ نہیں لگا پائے۔
بابر اعظم نے کہا کہ مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ ملتان ٹیسٹ میں جائیں گے۔
Comments are closed.