gay vegas hookup hookup Longmeadow best really free hookup sites st louis hookups reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن ختم، آسٹریلیا کے 7 وکٹوں پر 449 رنز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا، آسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 449 رنز بنالیے، جبکہ اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 27 رنز باقی ہیں۔ 

بظاہر ڈرا کی طرف جامزن اس ٹیسٹ میں چوتھے دن کا پہلا سیشن ضائع ہوجانے کے بعد دوسرے سیشن کے کھیل میں پاکستانی بولرز کی جانب سے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے مارنس لبوشین کو 90 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ کیا، مہمان ٹیم کے 97 رنز بنانے والے عثمان خواجہ کے بعد مارنس لبوشین بھی نروس نائنٹیر کا شکار ہوئے۔

دن کی دوسری وکٹ نعمان علی کے حصے میں آئی، جنہوں نے 8 رنز بنانے والے ٹریویس ہیڈ کو آؤٹ کیا تھا۔ 

نعمان علی نے اس کے بعد 48 رنز بنانے والے کرس گرین  اور پھر 78 رنز بنانے والے اسٹیو اسمتھ کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔ 

آج کے آخری آؤٹ ہونے والے ایلکس کیری تھے، جنہیں نسیم شاہ نے کلین بولڈ کیا تھا۔ 

میچ کے پانچویں روز مچل اسٹار اور کپتان پیٹ کمنز دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے۔ 

اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں چوتھے دن کے کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا۔

آسٹریلیا کی جانب سے گزشتہ روز 69 رنز بنانے والے مارنوس اور 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود اسمتھ نے چوتھے دن بیٹنگ کا آغاز کیا۔

گزشتہ روز ہوئی بارش کے سبب چوتھے دن پہلے سیشن کا کھیل نہیں ہوسکا۔

میچ شروع ہونے سے قبل موسم صاف ہوگیا، دھوپ نکل آئی اور پچ سے کورز  ہٹائے جانے کے بعد 2 بار امپائرز نے گراؤنڈ اور پچ کا معائنہ کیا۔

شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں موجود رہی، پہلے سیشن کا کھیل ضائع ہوجانے کے بعد دوسرے سیشن کے کھیل کا آغاز ہوا۔

اس سے قبل گزشتہ روز تیسرے دن خراب روشنی کی وجہ سے میچ جب جلدی ختم کرنا پڑا تو آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 271 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر بنالیے تھے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 205 رنز درکار تھے جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی تھیں۔

پنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 156 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور عثمان خواجہ ، ڈیوڈ وارنر نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

دونوں اوپنرز کے 203 رنز پر پویلین لوٹ جانے کے بعد مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے اسکور کو آگے بڑھایا اور جب تیسرے دن کا کھیل کم روشنی کی سبب جلدی ختم ہوا تو مارنس 69 اور اسمتھ 24 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.