پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے کچھ مداحوں نے انوکھی خواہش ظاہر کردی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ کے دوران ایک پاکستانی مداح کو ایک پوسٹر کے ساتھ دیکھا گیا جس میں کوہلی کو پاکستان میں سنچری بنانے کا کہا گیا تھا۔
مداح کے ہاتھ میں موجود پوسٹر پر ویرات کوہلی کے لیے لکھا تھا کہ ہم پاکستان میں آپ کی 71ویں سنچری چاہتے ہیں۔
ایک اور مداح کے ہاتھ میں موجود پوسٹر پر لکھا تھا کہ سب سے بڑا میچ 23 اکتوبر 2022 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا جس روہیت اور شاہین آمنے سامنے ہوں گے۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت اور پاکستان کا آمنے سامنے ہونا ہے۔
تقریباً 14 سال تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے باوجود، کوہلی نے کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا لیکن پاکستان کے خلاف اُن کا اچھا ریکارڈ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف 13 ون ڈے میچوں میں 48.72 کی اوسط سے 536 رنز اور سات ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 77.75 کی اوسط سے 311 رنز بنائے ہیں۔
Comments are closed.