پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

پنڈی ٹیسٹ: آخری روز کا کھیل شروع، پاکستان کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے آخری روز کا کھیل شروع ہو گیا ہے، 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر 2 وکٹ پر 80 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے پانچویں دن کا آغاز دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز سے کردیا، قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 43 رنز اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

راولپنڈی میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر 343 رنز کے تعاقب میں 2 وکٹ پر 80 رنز بنالیے ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، میزبان ٹیم کو فتح کےلیے مزید 263 رنز درکار ہیں اور اس کے پاس 8 وکٹ اور پورا ایک دن باقی ہے۔

گرین کیپ کے پہلی اننگز کے 2 سنچری میکر عبداللّٰہ شفیق 6 اور بابراعظم 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ اظہر علی صفر پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ اظہر علی آج دن بیٹنگ کے لیے فٹ ہو گئے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں دن زیادہ سے زیادہ 98 اوورز کرائے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.