ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پنڈی ٹیست آج سے ہوگا، بابر اعظم کا سیریز جیتنے کا عزم

راولپنڈی(سید وزیرعلی قادری)پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج جمعرات سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔پاکستان کو سیریز میں ایک۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرین کیپس نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقا کی قیادت کے فرائض کوئنٹن ڈی کاک انجام دیں گے۔ جنوبی افریقن ٹیم23سال بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پروٹیز نے آخری بار6 اکتوبر 1997 میں راولپنڈی کے میدان پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جو ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا، اس میچ میں پاکستان کے کپتان سعید انور جبکہ جنوبی افریقا کے کپتان آنجہانی ہنسی کرونئے تھے۔ ٹیسٹ میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈکا اعلان کردیاہے۔ کراچی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ کوہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقاکے خلاف راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میں وننگ کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا اشارہ دیا ہے، تاہم پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ دن کے حالات پر منحصر ہوگا، پلینگ الیون کے بارے میں حتمی فیصلہ پچ ، موسم اور کنڈیشن کو دیکھنے کے بعد طے کیا جائے گا۔ بدھ کو ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن کے دوران بہت اچھی طرح سے تیاری کی اور جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں،انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے پہلا میچ کھیلا تھا دوسرے میں بھی اسی طرح کارکردگی کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مہمان ٹیم کو آسان نہیں لیں گے ۔

The post پنڈی ٹیست آج سے ہوگا، بابر اعظم کا سیریز جیتنے کا عزم appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.