راولپنڈی کے مدرسے میں طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کے کیس میں سیشن عدالت نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم مفتی شاہ نواز کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
پیر ودھائی میں مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کے معاملے پر عدالت نے ملزم مفتی شاہ نواز کےخلاف زیادتی کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیش سے روک دیا، جبکہ ملزم مفتی شاہ نوازکی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے ۔
عدالت کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین جرم ہے اس کی تفتیش صرف جے آئی ٹی کرسکتی ہے۔
دوسری طرف تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کی درخواست مسترد نہیں ہوئی عدالت نے صرف نمٹائی ہے۔
Comments are closed.