منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

پنو عاقل میں جدید اسلحہ دیکھ کر پولیس دبک گئی

پنو عاقل میں جدید اسلحہ دیکھ کر پولیس والے دبک گئے، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد بندوقیں لہرا کر تھانے کے سامنے سے گزرتے رہے، کسی کو روکنے کی ہمت نہ ہوئی۔

مسلح ملزمان دن دیہاڑے بیچ بازار میں دندناتے اور گولیاں برساتے رہے۔ ملزمان نے دو افراد کو قتل کر دیا، ایک بچی اور دو خواتین کو اغوا کرلیا، پولیس واقعے کے کئی گھنٹوں بعد جاگی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سکھر سنگھار ملک نے بتایا کہ مہر برادری نے مرضی سے جانے والی لڑکی کے واقعے کو اغوا کا رنگ دیا، کھلی بدمعاشی پر اتر آئے، کلہوڑو برادری کے گاؤں پر حملہ کرکے خواتین کو اٹھا کر لے گئے، جن کا لڑکی کے جانے میں بھی کوئی کردار نہیں تھا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اغوا کی گئی دو خواتین اور بچی کو 22 گھنٹے بعد بازیاب کروالیا گیا، 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، یگر کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.