پنوعاقل میں ڈکیتی کی وادات کے دوران شہریوں کی مزاحمت سامنے آئی ہے، اس موقع پر پولیس اور شہریوں کی مشترکہ فائرنگ میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دوران مزاحمت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ڈاکوؤں نے تاجر کو لوٹنے کی کوشش کی تو پولیس اور شہریوں نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا۔ اس دوران تاجر کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ 2 گھوٹکی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہریوں اور پولیس نے تعاقب کر کے فرار دونوں ڈاکوؤں کو بھی ہلاک کر دیا۔
سکھر اور گھوٹکی پولیس نے زخمی شہری اور تمام لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔
Comments are closed.