پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 70 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 4 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 6 ہزار 385 ہو گئی ہے۔
محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13 ہزار 53 تشخیصی ٹیسٹ کیئے گئے۔
محکمۂ صحت پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران لاہور میں کورونا وائرس کے 42 جبکہ قصور سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 5 فیصد جبکہ لاہور میں 1 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبۂ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 422 مریض پورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب میں اس موذی مرض سے کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 997 ہو چکی ہیں۔
Comments are closed.