سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے 41 امیدوار کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سمیت کئی آزاد امیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔
گزشتہ روزمسلم لیگ ق کے کامل علی آغا سمیت 2 افراد نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔
الیکشن کمشنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال پیر 15 فروری کو ہو گی۔
Comments are closed.