اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

پنجاب: 100 سے زائد ملز کا گندم کا کوٹہ معطل

محکمۂ خوراک پنجاب اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ خوراک پنجاب نے 100 سے زائد ملز کا گندم کوٹہ معطل کر دیا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق اکثر فلور ملز آج ہی سے بند کر دی گئی ہیں، کل سے باقاعدہ ہڑتال شروع کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 مل مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا کہا گیا ہے۔

محکمۂ خوراک پنجاب اور فلور ملز کے درمیان تنازع برقرار ہے۔

ذرائع فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق مل مالکان نے دکانوں پر آٹے کی سپلائی روک دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیکریٹری خوراک سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سوال کیا ہے کہ شناختی کارڈ اور انگوٹھے کی شرط کس کے کہنے پر لگائی گئی ہے؟

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جواب طلب کرتے ہوئے یہ بھی پوچھا ہے کہ تنازع اس نہج پر کیوں پہنچا؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.