پنجاب یونیورسٹی کو یکم فروری سے مرحلہ وار کھولنے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی آن لائن اور فیس ٹو فیس دونوں طریقہ تدریس جاری رکھے گی۔
کورس مکمل کرنیوالے ایم فل، پی ایچ ڈی کے طالبعلم ہاسٹل میں رہائش کے اہل ہوں گے۔
جامعہ انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے والے طلبا اپنا کورس ورک 31 مارچ تک مکمل کریں گے، جبکہ یونیورسٹی کھولنے کا دوسرا مرحلہ یکم اپریل سے شروع ہو گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے مسئلے سے دوچار دور دراز علاقوں کے طلبا کو ہاسٹل کی سہولت میسر رہے گی۔
جامعہ کے آن لائن طلبا کو میڈیکل، ہاسٹل، ٹرانسپورٹ، لائبریری اور اسپورٹس فیس معاف ہوگی۔
Comments are closed.