پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ایک طلبہ گروپ کے کارکنوں نے پروفیسر پر حملہ کردیا۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق طالب علم کیمپس میں تیز رفتاری سے ہیوی بائیک چلا رہا تھا، پروفیسر کے روکنے پر طالب علم نے ہاتھا پائی کی۔
کارروائی سے بچنے کے لیے طالب علم اور اس کے ساتھی طلبہ نے وی سی ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا، طلبہ تنظیموں کے کارکن احتجاج کے دوران رات کو لاؤڈ اسپیکر لگا کر ڈانس کرتے رہے۔
ترجمان کے مطابق طلبہ کو روکنے پر انہوں نے یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈز سے بھی ہاتھا پائی کی۔
دوسری جانب طلبہ نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی کے اساتذہ ناروا سلوک کرتے ہیں، پروفیسر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
Comments are closed.