بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: یوم آزادی کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

پنجاب میں یوم آزادی کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تجویز پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی۔

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں سے پانچواں حصہ کمی کی جائے گی، سزاؤں میں کمی کا اطلاق ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی کے قیدیوں پر نہیں ہو گا۔

ترجمان جیل خانہ جات پنجاب نے قیدیوں کے لیے60 دن کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اس کے علاوہ سزا میں کمی کا اطلاق ریاست مخالف سرگرمیوں اور حدود آرڈیننس کے قیدیوں پر نہیں ہو گا، سزائے موت کے قیدیوں پر بھی سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم کا کہنا ہے کہ سزاؤں میں کمی کے اعلان پر قیدیوں اور ورثاء نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں اوران کے ورثاء نے صدر اور وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.