وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان اشتراک ضروری ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہے، فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے کسان کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، گندم، گنے اور دیگر فصلیں کاشت کرنے والے کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملا ہے، کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے، ماضی کی حکومتوں نے کاشتکاروں کا استحصال کیا۔
عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق دورِ حکومت میں کسان اپنےحقوق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے ہیں۔
Comments are closed.