منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

پنجاب کے علاقوں جھنگ، بھکر اور ضلع خیبر میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطۂ پوٹھوہار میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.