پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت پر قابو نہیں پایا جاسکا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولنگر، لیہ، کمالیہ، گوجرہ سمیت بیشتر شہروں میں ڈیزل نہ ملنے سے کسان پریشان ہیں۔
مختلف پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں، کئی پیٹرول پمپ مالکان نے رات کے اندھیرے میں ڈیزل 180 روپے فی لیٹر بلیک میں فروخت کرنا شروع کردیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈیزل نہ ملنے سے کپاس کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ادھر فیصل آباد میں ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی پر 4 پمپ منیجرز کو گرفتار کرلیا اور ذخیرہ کیا گیا ڈیزل سرکاری نرخ پر کسانوں کو فروخت کردیا گیا۔
Comments are closed.